ویب سائٹ کا خاطر خواہ خلاصہ
بدسلوکی کیا ہے؟
بدسلوکی جذباتی، جسمانی، جنسی یا مالی بھی ہو سکتی ہے۔
بدسلوکی کرنے والا کوئی پارٹنر، سابق پارٹنر، خاندان کا فرد، کمیونٹی لیڈر یا ممبر، دوست، مقام کار کا کوئی شخص یا کوئی اجنبی بھی ہو سکتا ہے۔
یہ کسی کے بھی ساتھ پیش آسکتی ہے: خواہ وہ کوئی بالغ ہو یا بچہ ہو، عورت ہو یا مرد ہو۔
بدسلوکی گھر پر یا عوامی جگہ جیسے کمیونٹی سنٹر، اسکول یا مقام کار پر پیش آسکتی ہے۔
یہ ذاتی طور پر، یا ٹیکنالوجی کے واسطہ سے اور آن لائن عمل میں آسکتی ہے۔
بدسلوکی میں درج ذیل حرکتیں شامل ہو سکتی ہیں:
عوامی جگہ میں یا آن لائن بدسلوکی
- غیر مطلوب جنسی توجہ
- غیر موزوں تبصرے (بشمول جنسی نوعیت کے)، اشارے یا لمس
- کسی کو اس انداز سے گھورنا جس سے وہ بے چینی محسوس کرے
- اپ-اسکرٹنگ (کسی کی جانکاری کے بغیر اس کے اسکرٹ کے اندر کی تصویر لینا یا فلم بنانا)
- فلیشنگ (اپنے جنسی اعضاء کو عوام میں تھوڑی دیر کے لیے دکھانے کا عمل)
- گروپنگ/ٹٹولنا (جسم پر کہیں بھی غیر مطلوب جنسی لمس، جو جنسی حملہ ہو سکتا ہے)
- مقام کار پر جنسی سرگرمی کے لیے کہنا
- مفت یا رعایتی رہائش گاہ کے عوض میں جنسی اعمال کے لیے کہنا
- سائبر فلیشنگ (کسی کے پاس کوئی ایسی واضح تصویر بھیجنا جو اس نے نہیں طلب کی ہے)
- اسٹاکنگ: یا تو ذاتی طور پر یا سائبر اسٹانگ (کسی دوسرے شخص کو آن لائن ہراساں کرنے یا اس کا تعاقب کرنے کے لیے انٹرنیٹ اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال)
- کسی کی رضامندی کے بغیر اس کی نجی جنسی تصاویر شیئر کرنا
جنسی بدسلوکی
- عصمت دری اور ادخالی حملہ
- جنسی حملہ (رضامندی کے بغیر جنسی نوعیت کا لمس)
- کسی کی رضامندی کے بغیر اسے جنسی سرگرمی میں شامل کرنا
- 'اسٹیلتھنگ' (دوسرے شخص کی جانکاری کے بغیر جنسی عمل کے دوران کنڈوم کو ہٹانا)
- کسی کی رضامندی کے بغیر جنسی عمل کے دوران اس کا گلا گھونٹنا، اسے تھپڑ مارنا یا اس پر تھوکنا
- 'کرائے کے عوض جنسی عمل' (استحصالی پیش کش یا جنسی سرگرمی کے بدلے میں رہائش گاہ کا تبادلہ)
- جنسی استحصال (اپنے یا کسی اور کے فائدے کے لیے کسی سے جنسی سرگرمی کرانا)
- کسی کو جنسی عمل کے لیے ورغلانا
- جنسی تسکین کے لیے کسی کو اس کی رضامندی کے بغیر خفیہ طور پر دیکھنا
گھریلو بدسلوکی
- گرفت رکھنے والا یا جبری رویہ (طاقت یا گرفت کو بروئے کار لانے کے لیے دانستہ رویہ کا انداز)
- جسمانی بدسلوکی (مثال کے طور پر کسی کو مکا مارنا یا لات مارنا، یا اسے اس طرح کے رویہ کی دھمکی دینا)
- جنسی بدسلوکی (مثال کے طور پر عصمت دری یا جنسی حملہ، یا کسی کو اس طرح کے رویہ کی دھمکی دینا)
- زبانی، جذباتی یا نفسیاتی بدسلوکی (جیسے اہانت آمیز، یا توہین آمیز، دھمکی آمیز یا تذلیل آمیز زبان کا استعمال)
- اسٹاکنگ (بشمول کسی کے فون کی نگرانی کرنا یا اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا)
- معاشی بدسلوکی (جیسے کسی کی مالیات کا غلط استعمال کرنا، یا کسی کی مالیات تک رسائی پر گرفت رکھنا)
- ٹیکنالوجی کے ذریعہ آسان بنائی گئی بدسلوکی (جیسے کسی کے بارے میں اس کے، یا دوسروں کے سوشل میڈیا پر غلط یا بدنیتی پر مبنی معلومات ڈالنا یا سائبر اسٹاکنگ یا ہراسانی)
بدسلوکی کی دیگر شکلیں
- نام نہاد 'غیرت' پر مبنی بدسلوکی (وہ نقصان دہ چیزیں جو خاندان یا برادری کی نام نہاد 'غیرت' کے نام پر کی جاتی ہیں)
- خواتین کے جنسی اعضا کی قطع و برید - ایک ایسی کارروائی جس میں عورتوں کے جنسی اعضاء دانستہ طور پر کاٹے جاتے ہیں، زخمی کیے جاتے ہیں یا تبدیل کیے جاتے ہیں، لیکن ایسا کرنے کی کوئی طبی وجہ نہیں ہوتی ہے
- جبری شادی (جہاں کسی سے اس کی مرضی کے خلاف شادی کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے)
- جدید غلامی (استحصال کے مقصد سے طاقت، جبر کے استعمال، کمزوری کے غلط استعمال، دھوکادہی یا دیگر ذرائع سے بچوں، عورتوں یا مردوں کی تقرری، نقل و حرکت، پناہ میں رکھنا یا وصول کرنا)
- اسپائکنگ (جب کوئی شخص کسی دیگر شخص کی جانکاری اور/یا رضامندی کے بغیر اس کے مشروب یا جسم میں شراب یا منشیات ڈال دیتا ہے)
Support Organisations by Supported Language
Women's Aid
The 24/7 Rape and Sexual Abuse Support Line
Suzy Lamplugh Trust: National Stalking Helpline
Refuge - National Domestic Abuse helpline and livechat (England)
Southall Black Sisters
Victim Support
Safeline National Male Survivors Helpline and Online support service for men and boys (age 3-years+)
Safeline National Telephone and Online Counselling service for victims of CSA age 16-years+
Muslim Women's Network
Advocacy After Fatal Domestic Abuse
SurvivorsUK - National Male and Non-binary Survivors Online Helpline
Domestic and Sexual Abuse helpline (Northern Ireland)
Safer Scotland
بدسلوکی کو روکنے میں کس طرح مدد کریں
مداخلت ڈرامائی یا بحث و تکرار والی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حتی کہ شناخت اور تعاون کے چھوٹے چھوٹے اعمال بھی بدسلوکی کو روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
محفوظ طریقہ سے قدم اٹھانے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے یہاں چار آسان طریقے دئے جاتے ہیں۔
کچھ کہیں۔
آپ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، نہ ہنستے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ یہ مزاحیہ ہے'۔ یا آپ زیادہ سیدھے طور پر کہہ سکتے ہیں، اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ ایسا کرنا محفوظ ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ناقابل قبول ہے اور انہیں رکنے کو کہیں۔
کسی کو بتائیں۔
آپ کسی انچارج کو بتا سکتے ہیں، جیسے بار کا عملہ، اگر آپ پب یا کلب میں ہیں، ہیومین ریسورسیز (HR) اگر آپ مقام کار پر ہیں، یا ٹرین گارڈ یا بس ڈرائیور اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہیں۔ آپ عوام کے کسی دیگر فرد یا راہگیر کو بھی بتا سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ آیا وہ مدد کرنے کے لیے تیار ہیں – لوگوں میں شامل ہونا مداخلت کرنے کا ایک محفوظ، زیادہ مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے۔ شکار فرد سے یہ معلوم کرنا اہم ہے کہ وہ کسے بتانا چاہتا ہے، یا آیا وہ پولیس کو کال کرنا چاہتا ہے۔
تعاون کی پیش کش کریں۔
آپ شکار فرد سے پوچھ سکتے ہیں کہ آیا وہ ٹھیک ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے آپ اسے اپنے فون میں قید کر سکتے ہیں اور پوچھ سکتے ہیں کہ آیا وہ اس معاملہ کی رپورٹنگ کرنے کے لیے یہ فوٹیج چاہتے ہیں، اور آپ اس کی رپورٹ کرنے میں مدد کی پیش کش کر سکتے ہیں۔ آپ ان دیگر لوگوں کی مدد بھی کر سکتے ہیں جو پہلے سے تعاون کر رہے ہیں۔ اگر یہ کوئی ایسا شخص ہے جسے آپ جانتے ہیں تو اس سے اس وقت رابطہ کریں جب وہ تنہا ہو اور اگر وہ چاہیں تو اس کی اطلاع دینے میں ان کی مدد یا تعاون کرنے کی پیش کش کریں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وہ بدسلوکی پر مبنی رشتہ میں ہو سکتے ہیں تو اس بارے میں ماہرانہ صلاح لے سکتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور تعاون آن لائن یا نیشنل ڈومیسٹک ابیوز ہیلپ لائن پر دستیاب ہے۔
توجہ منتشر کرنا۔
کبھی کبھی جو کچھ ہو رہا ہے اس میں مداخلت کرنے کے لیے بر وقت توجہ دوسری طرف پھیرنا اور جس شخص کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اسے وہاں سے جانے کا موقع فراہم کرنا ہے یا جو کچھ ہو رہا ہے اس میں تاخیر کر کے دوسروں کو مدد حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا سب سے بہتر ہوتا ہے۔ آپ شکار فرد کے ساتھ بات چیت شروع کر سکتے ہیں۔ آپ بس میں سمت پوچھ سکتے ہیں، یا یہ کہ اگلا اسٹاپ کہاں ہے یا یہ بہانہ بنا سکتے ہیں کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔ اگر آپ مقام کار پر ہیں تو آپ ان سے کسی غیر متعلق کام کے بارے میں بات کرنے کا بہانہ بنا سکتے ہیں۔ آپ قریب میں کچھ گرانے یا کوئی اور معمولی ہنگامہ کرنے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔